ہر کچن میں موجود پیٹ پھولنے اور گیس سے نجات دلانے والی بہترین چیز

لاہور(قدرت روزنامہ)سونف کا استعمال تو مختلف شکلوں میں صدیوں سے ہورہا ہے جو کھانے کے ذائقہ تو بہتر بناتی ہی ہے اس کے ساتھ اسے خام حالت میں بھی کھایا جاسکتا ہے۔
دنیا کے کچھ حصوں میں تو لوگ سونف کو کھانے کے بعد کھاتے ہیں، کیونکہ مانا جاتا ہے کہ اس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور پیٹ پھولنے اور گیس جیسے مسال کی روک تھام ہوتی ہے۔
جی ہاں اگر آپ کو پیٹ پھولنے اور گیس کا اکثر سامنا ہوتا ہے تو سونف متعدد طریقوں سے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
کینسر کا خطرہ بڑھانے اور کم کرنے والی غذائیں
تو یہ کیسے مدد کرتی ہے؟
سونف فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، ایک کھانے کے چمچ سونف سے 2 گرام فائبر جسم کو ملتا ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں سیب میں 3 سے 4 گرام فائبر ہوتا ہے۔
بالغ افراد کو روزانہ غذا سے 25 سے 30 گرام فائبر استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
فائبر ہیضے کی روک تھام کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ قبض اور دیگر نظام ہاضمہ کے مسائل جیسے گیس سے بھی ریلیف فراہم کرسکتا ہے۔
دودھ میں ہلدی کو ملا کر پینا صحت کے لیے کس حد تک مفید ہوتا ہے؟
سونف جراثیم کش بھی ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے ایسے بیکٹریا جسم سے خارج ہوتے ہیں جو کچھ غذاؤں کے استعمال سے پیٹ میں گیس کا باعث بنتے ہیں۔
سونف سے جسم میں ورم بھی کم ہوتا ہے، جس سے آنتوں کی سوجن یا خراش میں کمی آتی ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
سونف سے آنتوں کے مسلز کو بھی سکون پہنچتا ہے جس سے قبض سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے، آنتوں کے پرسکون مسلز پیٹ پھولنے یا گیس سے بھی ریلیف فراہم کرتے ہیں۔
قدرتی طور پر بلڈ پریشر میں کمی لانے والی بہترین گریاں
سونف کو کس طرح استعمال کریں؟
سونف میں چکنائی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تو اسی لیے بہتر ہے کہ ایک چائے یا کھانے کے چمچ سے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ چائے کی شکل میں بھی ان سے مدد لی جاسکتی ہے، جس کے لیے سونف کے دانوں کو پیس کر سفوف بنالیں اور چائے میں شامل کردیں، ایسا کرنے سے زیادہ چکنائی خارج ہوگی اور ذائقہ بہتر ہوگا۔
اسی طرح سونف کی کچھ مقدار کو پیس کر گرم پانی میں شامل کردیں، جس کو سونف کی چائے بھی کہا جاتا ہے۔
گردوں کو صحت مند رکھنے کیلئے بہترین پھل
کیا کوئی نقصان ہوسکتا ہے؟
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ سونف میں چکنائی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تو بہت زیادہ مقدار میں اسے کھانا مختلف مضر اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ افراد میں سونف سے الرجی ری ایکشن بھی ہوسکتا ہے مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
کیا سیڑھیاں چڑھنا عادت بنانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے؟
ماہرین کے مطابق سونف کے متعدد فوائد ہیں اور یہ گیس کے مسئلے سے کی روک تھام یا اس سے نجات میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔
غذا میں اس کو شامل کرنے سے جسم کو زیادہ فائبر ملتا ہے جو صحت کے لیے قدرتی طور پر فائدہ مند ہے۔
تاہم حاملہ خواتین یا بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کو سونف کھانے سے گریز کرنا چاہیے یا کم از کم ڈاکٹر کے مشورے سے ایسا کرنا چاہیے۔
