بھارت میں بزرگوں کی تنہائی دور کرنے کیلئے ’کرائے کے پوتے‘ رکھنے کا کاروبار


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت میں بزرگوں کی تنہائی دور کرنے کیلئے ’کرائے کے پوتے‘ رکھنے کا کاروبار فروغ پانے لگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں بزرگوں کی تنہائی دور کرنے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے نوجوانوں کو بطور ’کرائے کے پوتے‘ اور ’کرائے کے بچے‘ فراہم کرنے کا کاروبار تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں کے ذریعے بزرگ افراد نوجوان ساتھیوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں جو انہیں اسپتال لے جانے، مندر جانے، بازار کے کاموں، تاش کھیلنے اور محض ان کے ساتھ وقت گزارنے میں مدد دیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صنعت کا حجم 20 کھرب روپے ( 7 ارب ڈالر) تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert