حنا الطاف دورانِ پرواز مسلسل گھورنے والے مسافر پر برس پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے دورانِ پرواز ایک مسافر کے مبینہ نامناسب رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ طیارے میں ان کے قریب بیٹھا ایک شخص انہیں مسلسل گھور رہا تھا جس سے وہ بے حد بے آرام محسوس کر رہی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق جب مذکورہ شخص کو احساس ہوا کہ وہ اس کی ویڈیو بنا رہی ہیں تو اس نے کچھ دیر کے لیے چہرہ چھپایا لیکن پھر دوبارہ گھورنا شروع کر دیا۔
حنا الطاف نے مسافر کے رویے کو بے شرمانہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔
