حافظِ قرآن ملازمین کے لیے خوشخبری

ملتان (قدرت روزنامہ) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے حافظِ قرآن ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے 24 ملازمین کو موجودہ بنیادی تنخواہ کے اسکیل میں ایک اضافی ایڈوانس انکریمنٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سہولت کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے ہوگا۔

میپکو انتظامیہ نے حافظِ قرآن ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کی دینی خدمات کے اعتراف میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد اور چیف ایچ آر اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسر میاں محمد سہیل افضل کی منظوری سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

میپکو انتظامیہ کے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق اضافی ایڈوانس انکریمنٹ حاصل کرنے والے ملازمین کا تعلق میپکو کے مختلف آپریشن سرکلز، جی ایس او، میٹریل مینجمنٹ اور دیگر دفاتر سے ہے۔

اس سہولت سے مستفید ہونے والوں میں آپریشن سرکل ساہیوال کے عبد المالک، محمد احسن محسن، تجمل حسین اور محمد نعیم اشرف جبکہ جی ایس او سرکل ساہیوال کے محمد ذیشان مختیار، محمد سعید، ذیشان احمد خان، فضل کریم اور محمد عتیق شامل ہیں۔

اسی طرح آپریشن سرکل ملتان کے محمد مظہر اور محمد سعود، ٹی آر ڈبلیو ملتان کے عبدالرشید جبکہ جی ایس او سرکل ملتان کے محمد طاہر رشید، عبدالوہاب اور محمد امین کو بھی اضافی انکریمنٹ دیا جائے گا۔

دیگر مستفید ہونے والے ملازمین میں میپکو ہیڈکوارٹرز کے چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن آفس کی عروسہ صادق، آپریشن سرکل وہاڑی کے محمد جاوید اقبال، آپریشن سرکل مظفرگڑھ کے محمد نادر علی، آپریشن سرکل بہاولپور کے قاری محمد ذوالقرنین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہیڈ کوارٹرز ملتان کے شعبہ اے اینڈ ایس کے محمد شرجیل نسیم، شعبہ میٹریل مینجمنٹ کے مستنصر اقبال اور عبدالرحفیظ، آپریشن سرکل بہاولپور کے گلشاد حسین اور آپریشن سرکل رحیم یار خان کے محمد عثمان شامل ہیں۔

میپکو انتظامیہ کے مطابق اضافی انکریمنٹ کے حصول کے لیے ملازمین کے پاس حکومت پاکستان سے تسلیم شدہ مدرسے یا متعلقہ بورڈ سے رجسٹرڈ ادارے کا مستند حفظِ قرآن سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔

اس فیصلے کے تحت مجموعی طور پر 24 ملازمین کو ان کی موجودہ بنیادی تنخواہ کے اسکیل میں ایک مرتبہ اضافی ایڈوانس انکریمنٹ کا فائدہ حاصل ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert