جشن آزادی کے خوشی میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے پہاڑ پر بننے والی سب سے بڑے پرچم کا افتتاح کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) ضلع خیبر لنڈیکوتل خیبر تکیہ کے مقام پر جشن آزادی کے خوشی میں زڑگے پاکستان کے چیئر مین شاکر آفریدی کی طرف سے پہاڑ پر بننے والی سب سے بڑا پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کا افتتاح وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری اور کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے کیا. جشن آزادی کے خوشی میں لنڈی کوتل خیبر پہاڑ پر بننے والی پرچم کی لمبائی 450فٹ اور چوڑائی 350فٹ ہیں جس پر بہت محنت کر دی گئی ہیں لنڈی کوتل جشن آزادی کے سب سے بڑے پرچم کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بڑا نعمت ہیں اور اسی دن پاکستان انگریزوں
اور ہندو کے غلامی سے آزاد ہو گیا اور پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک بن گیا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ قبائلی عوام محب وطن ہیں اور ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کے سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربانیاں دی ہیں. ملک اور علاقے میں پاک فوج اور سیکورٹی فورسز اور مشران اور عوام کی قربانیوں سے امن قائم ہو گیا ہیں اور آئندہ بھی قبائلی عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے پاکستان قیامت تک سلامت اور قائم رہے گا. قبائلی عوام محب وطن ہیں جس کی زندہ مثال گزشتہ کئی سالوں سے قبائلی عوام ملک کی دیگر حصوں کی طرح جشن آزادی جوش وجزبے سے منا رہے ہیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ لنڈی کوتل زڑگئے پاکستان کے چیئر مین نے شاکر آفریدی نے 2019 میں دنیا میں پاکستان کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنا دیا تھا جبکہ 2020 میں جشن آزادی کے خوشی میں سب سے بڑا کیک بنا یا گیا تھا اور آج لنڈی کوتل خیبر زخہ خیل کے پہاڑ پر پاکستان کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنا دیا گیا ہیں جوکہ پاکستان کے ساتھ محبت اور قربانی کا سب سے بڑا ثبوت ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. لنڈی کوتل جشن آزادی کے افتتاح کے موقع پر پر پہاڑ پر پاکستان کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنانے پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے شاکر آفریدی کو 50ہزار روپے نقد انعام بھی دیاگیا.