ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے فلم ڈائریکٹر نیرج پانڈے کے ساتھ جلد نئی فلم کرنے کا اعلان کردیا ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار اجے دیوگن نے ڈائریکٹر نیرج پانڈے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم جلد ایک ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں .
بھارت کے اعلیٰ ترین پدماشری ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم 16 جون 2023 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی .
.@neerajpofficial and I are going to start our film together soon. And, this one will release worldwide in cinemas on June 16, 2023.
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) October 10, 2022
بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ انڈیا (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ نئی فلم شہنشاہ چندر گپت موریا کے شاہی مشیر چانکیہ کی زندگی پر مبنی ہوگی .
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر نیرج پانڈے نے فروری 2020 میں اپنی نئی فلم کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کی تھیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہوا .