وڈیوز لیک کرنے والوں کو خانہ کعبہ جاکر بددعائیں دیں، رابی پیرزادہ
کراچی(قدرت روزنامہ) رابی پیر زادہ نے نے کہا ہے کہ ماضی میں اپنے متعلق لوگوں کی باتیں سن کر دل کرتا تھا کہ سب کو گولی مار دوں۔ایک انٹرویو میں میزبان نادر علی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے میزبان کو ماضی میں ان کے ساتھ ہوئے اسکینڈل کو ’اسکینڈل‘ کہنے سے روکتے ہوئے اسے ایک حادثہ قرار دیا۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن سے کبھی کسی کی بات نہیں مانی، میں ایک باغی شخصیت کی مالک تھی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا جو کچھ میرے ساتھ ہوا میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی، میں نے خانہ کعبہ جاکر ان لوگوں کو بہت بددعائیں دی جنہوں نے میری ویڈیوز آگے بڑھائیں اور میرا تماشا بنایا۔
سابقہ گلوکارہ نے دوران گفتگو بتایا کہ میری ایک دوست کے بھائی نے میری ویڈیوز آگے اپنے دوستوں میں فارورڈ کیں اور وہ ایک موٹر سائیکل حادثے میں مارا گیا، اس کے بعد بھی لوگ ان ویڈیوز کو آگے بڑھاتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں تو لوگوں نے تو عامر لیاقت کو مار دیا، میں تو ایک لڑکی تھی میں نے اس وقت اللہ سے کہا تھا تو تو مجھے جانتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ مجھے ہنسی آ رہی تھی کیونکہ لوگ کہہ رہے تھے میرے بوائے فرینڈ نے میری ویڈیوز لیک کیں لیکن وہ بوائے فرینڈ آج تک سامنے نہ آسکا۔