آج کے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے شہرت مل جاتی ہے، کرشمہ کپور
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے وقت میں شہرت حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑتی تھی مگر اب حالات پہلے جیسے نہیں ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ آج کل کے نئے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے بےحد آسانی سے شہرت مل جاتی ہے جبکہ 90 کی دہائی میں اداکاروں کے لیے پہچان بنانا بہت مشکل کام ہوتا تھا۔
48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے اداکاروں کو اپنی پہچان بنانے کیلئے لڑنا پڑتا تھا۔ کرشمہ نے کہا کہ انہوں نے جس بھی فلم میں کام کیا وہ چاہے کسی بھی مقصد کیلئے بنائی گئی ہو ہٹ ہوئی ہو یا فلاپ مگر ان کیلئے مفید ہی ثابت ہوئی۔
View this post on Instagram
کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ ایک مختلف دور تھا اور ان کیلئے ان کی ہر فلم بہت خاص تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں ہدایتکار ڈیوڈ دھون، یش چوپڑا اور شیام بینیگال کے ساتھ کام کر کے انہیں بہت اچھا لگا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ کرشمہ کپور جلد اپنی نئی ویب سیریز ’براؤن‘ کے ساتھ 3 سال بعد اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔کرشمہ کپور ابھینے دیو کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز براؤن میں کلکتہ کی پولیس آفیسر ریٹا براؤن کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔