لیک ویڈیوز کے بعد حریم شاہ کا پہلا انٹرویو؛ تہلکہ خیز انکشافات کردیئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیوز لیک کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر نے متھیرا کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔
شو کے دوران میزبان متھیرا نے سوال کیا کہ آپ ایک بار پھر خبروں میں ہیں تو اس کی کیا وجہ ہے؟سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ آپ کا پیچھا نہیں چھوڑتے پھر بھلے آپ ملک ہی کیوں نہ چھوڑ کر چلے جائیں، لوگوں کو آپ سے ہمیشہ ہی مسائل رہتے ہیں۔
دوسری جانب ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے چند سوالات کے جوابات دیے ہیں۔ویڈیو میں ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جو ویڈیوز آپ کی لیک ہوئیں ان میں وہ شخص آپ کا شوہر نہیں ہے؟

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hareem Bilal Shah (@hareem.shah_official_account)


جواب میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ کسی انسان پر الزام لگانا بہت ہی آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا بہت زیادہ مشکل ہے، میری شادی کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔
سوال کیا جاتا ہے کہ آپ کو فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں ہے؟ جواب میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ فلموں میں کام کرنے کا شوق تو نہیں لیکن انہیں بہت سے اداکار پسند ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں۔
ویڈیو میں ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ ٹک ٹاکر ہیں، ماڈل ہیں یا سوشل میڈیا اسٹار؟ جواب میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ میں سبھی کچھ ہوں مگر شہرت مجھے ٹک ٹاک سے ملی تو آپ ٹک ٹکر کہہ سکتے ہیں۔