اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک فوج نے اخراجات بچانے کے لیے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے . پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی جبکہ پریڈ میں محدود پیمانے پر مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے .
ذرائع کے مطابق ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فوج کفایت شعاری پالیسی پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے . رواں سال، پاک فوج کی جانب سے بچت کے لیے محدود پریڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا، روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے .
مشکل وقت میں پاک فوج پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی .