ریگولر حج اسکیم، درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ریگولر حج اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع کردی گئی . ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 2 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے .

نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے . نامزد بینک کھولنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے .
ترجمان کے مطابق اسپانسر شپ حج اسکیم میں درخواستیں وصول کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد درخواستیں 9 اپریل کو جمع کرائی جا سکیں گی . بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا گیا .
ترجمان کے مطابق حج درخواست گزار مزید معلومات اور پروسس کے لیے نامزد بینکوں سے رجوع کریں . اسپانسر شپ حج اسکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا . اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بھیجی گئی درخواستوں کے لیے رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالر اکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھیجنا ہوں گی . بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گذار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں .

. .

متعلقہ خبریں