راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ اسی ہفتے ہو جائے گا کہ ملک آئین اور قانون کے تحت چلے گا یا شریفوں اور زرداریوں کی خواہش پر .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آئین 90 دن میں انتخاب کا تقاضا کرتا ہے لیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اور جمہوریت کو ڈبو دیں گے لیکن الیکشن نہیں کرائیں گے، عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیج سکتی ہے .
فیصلہ اسی ہفتے ہوجائےگا کہ ملک آئین اورقانون کےتحت چلےگا یاشریفوں اور زرداریوں کی خواہش پرچلےگا . آئین90دن میں انتخاب کاتقاضا کرتا ہےلیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اورجمہوریت کو ڈبو دیں گےلیکن الیکشن نہیں کرائیں گے . عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کوبھی گھر بھیج سکتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 3, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلے کا وقت آ پہنچا، لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر فیصلے کا حق نہ دینے والے اپنے فیصلوں پر پچھتائیں گے، عمران خان پر 140 مقدمے بن تو سکتے ہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتے اور اگر جیل گئے تو 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ بھی نکل جائے گا .
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ناکام، انٹرنیشنل ڈونیشن زیرو، بجلی، گیس، آٹا نایاب، حکومت پر طاقت سے قبضہ، یہ ہے انکا ایجنڈا، اب سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے، حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہے .
حکومت کا1سال مکمل ہوگیا . نواز شریف واپس نہیں آیاگندم 100 فیصد،پیٹرول 123 روپےلیٹر اورگھی200روپے کلومہنگاہوگیا . حکومت مفتی تقی کی بات مان لےاورملک کوسنگین حالات سےنکالے . عمران خان پر140مقدمے بن توسکتےہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتےاور اگرجیل گئے تو13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ بھی نکل جائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 3, 2023
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا 1 سال مکمل ہوگیا، نواز شریف واپس نہیں آیا، گندم 100 فیصد، پٹرول 123 روپے لیٹر اور گھی 200 روپے کلو مہنگا ہوگیا، حکومت مفتی تقی کی بات مان لے اور ملک کو سنگین حالات سے نکالے .