فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے الگ الگ ٹیمیں بنائی گئی تھیں ، پرویز خٹک


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے الگ الگ ٹیمیں بنائی گئی تھیں .
9، 10 مئی واقعات سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جس وقت ہماری حکومت ختم ہوئی تو توڑپھوڑ کا منصوبہ بنایا گیا، اس حوالے سے نوجوانوں سے حلف بھی لے لیا گیا تاکہ ایک فورس تیار ہو جائے .


انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے خیبرپختونخوا میں بنائی گئی ٹیم میں مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل تھے .
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ دھرنوں اور جیل بھرو تحریک کا مقصد لاٹھی چارج اور جیلوں میں ڈالنے کا خوف ختم کرنا تھا، فوج کے خلاف ایسا حملہ ملک کی توہین ہے .

. .

متعلقہ خبریں