اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی، ملک میں مافیا اور اسمگلرز کا راج ہے . سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پورےملک میں بحران ہے اور عوام تکلیف میں ہے .
انہوں نے کہا کہ مستقل معاہدوں کے خلاف میں نے سینیٹ میں آواز اٹھائی ہے، بجلی چوری کو دہشت گردی کے برابر جرم قرار دیں .
جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ ملک میں مافیا اور اسمگلرز کا راج ہے، اس وقت حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی . اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت گراں فروشوں اور اسمگلر کو کھلی آزادی ہے، حکومت عوام کا تحفظ کرے .