آغا علی کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارتی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فاتحی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے . آغا علی گزشتہ روز نجی ٹی وی کے ایک نائٹ شو میں شریک ہوئے، اس دوران انہوں نے میزبان اور ناظرین کی جانب سے پوچھے جانے والے دلچسپ سوالات کے جواب دیے .


شو کے دوران آغا علی کا بتانا تھا کہ وہ سیٹ پر حنا الطاف سے ملے تھے اور پھر شادی کے لیے خود بخود ساری سیٹنگ ہو گئی تھی، انہوں نے حنا کو شادی کے لیے منانے کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کی . اداکار کا شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ گھر میں اہلیہ، حنا الطاف سے زیادہ گھریلو کام کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے گھر میں کسی سے بھی زیادہ کام کرتا ہوں، کوئی بھی آ جائے سب کے مقابلے میں، میں ہی سب سے زیادہ گھر کے کام کرتا ہوں گا .
ایک اور سوال کہ آپ کو گلوکاری اور اداکاری میں سے کوئی ایک چیز چھوڑنی پڑے تو آپ کیا چھوڑیں گے‘ کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ میں گلوکاری نہیں چھوڑ سکتا اور ہاں اداکاری کر سکتا ہوں . شو کے میزبان مومن ثاقب نے اداکار سے سوال پوچھا کہ بالی ووڈ میں اگر آپ کو اداکاری کا موقع ملا تو کردار دیکھے بنا کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے .
مومن ثاقب نے آغا علی کو سارہ خان، اننیا پانڈے، کریتی سینن اور نورا فاتحی کے ناموں کے آپشنز دیئے . اس سوال کے جواب میں اداکار آغا علی کا کہنا تھا کہ وہ اگر اُنہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کردار دیکھے بغیر نورا فاتحی کے ساتھ کرنا پسند کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں