فن و ثقافت شوبز

کرن دیول چھوٹے بھائی راج ویر کے فیملی سے باہر فلم کرنے پر خوش


ممبئی(قدرت روزنامہ)سنی دیول کے چھوٹے صاحبزادے راج ویر دیول کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ انہیں اپنی پہلی فلم کیلئے آڈیشن دینے کی اجازت ملی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے بڑے بھائی کرن دیول کو والد نے فلم بنا کر خود لانچ کیا تھا لیکن وہ فلم فلاپ ہوگئی تھی۔
راج ویر نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خود ہی آڈیشن کی تیاری کر رہا تھا تاکہ گھر میں یہ بات ہی نہ ہو کہ فیملی مجھے انڈسٹری میں لانچ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ‘پل پل دل کے پاس’ ریلیز ہونے کے بعد بھائی کرن دیول بہت زیادہ افسردہ ہوگیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ فیملی نے مجھے خود کہا کہ میں فلم کیلئے آڈیشن دوں۔راج ویر نے دلچسپ اندز میں بتایا کہ میں اور میرا بھائی اچھے دوست ہیں، ہم گفتگو کے بجائے ٹیلی پیتھی کے ذریعے بات کرتے ہیں، کرن نے مجھے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ فیملی سے باہر کام کرکے انڈسٹری میں آرہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کرن کو اپنا کردار چننے کی اجازت نہیں تھی نا ہی اسے اپنی بات کہنے کا موقع دیا گیا کیونکہ ‘پل پل دل کے پاس’ میں میرے والد بھی کام کر رہے تھے۔ راج ویر نے مزید کہا کہ کرن اس بات پر خوش ہے کہ میں نے فلم ‘دونوں’ میں کام کیا جو ہماری اپنی پروڈکشن نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں