سندھ

نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال، احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کو طلب کر لیا


کراچی (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت کی جانب سے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کر لیا گیا۔احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال کے بعد سیاسی رہنماؤں کو نوٹس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
جج محمد بشیر نے اسی سلسلے میں سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں مراد علی شاہ کو 26 اکتوبر کی صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔مراد علی شاہ کو عدالت نے ریکارڈ سمیت عدالت طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں