اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمرسرفراز چیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے .
پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت پیش کیا، جبکہ اعجاز چوہدری کو طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ کیا جاسکا .
عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں11نومبر تک توسیع کردی، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی . ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے .