کراچی (قدرت روزنامہ)ریڑھی بان کے قتل کے خلاف کراچی فش ہاربر پر کام کرنے والوں نے ہڑتال کردی . ذرائع کے مطابق فش ہاربر پر کام بند کردیا گیا .
لانچوں اور گاڑیوں سے مچھلی اتارنے نہیں دی جا رہی .
مشتعل افراد نے مچھلی کٹائی کرنے والوں کو مارکیٹ سے نکال دیا جس کے بعد پولیس کو طلب کر لیا گیا . سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بعدازاں ماہی گیروں اور فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور فش ہاربر پر کام شروع کردیا گیا .
باہمی معاہدے کے تحت مچھلی کاٹنے والے فش ہاربر اور فشرمین سوسائٹی سے باہر بیٹھیں گے . ہاتھ گاڑی والے محنت کش صدام حسین کو مچھلی کٹائی والے نے گزشتہ رات قتل کر دیا تھا .
ہاتھ پر ریڑھی لگنے کے معمولی واقعے پر تلخ کلامی کے بعد قتل کی واردات ہوئی تھی . پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے ڈاکس تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا .