راولپنڈی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کویت روانہ ہوگئے . نگراں وزیراعظم دورے میں امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کریں گے .
راولپنڈی کی نور خان ایئربیس پر پاکستان میں کویت کے سفیر نے نگراں وزیر اعظم کو رخصت کیا .
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح گذشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے . ان کی جگہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر کردیے گئے ہیں .