بلوچستان

نگراں وزیر اعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان اپیکس کمیٹی کا پندرہواں اجلاس


انتخابات کے دوران حساس مقامات پر بحالی امن کے لئے پولیس اور لیویز کی معاونت کے لئے پاک فوج اور ایف سی کے جوان بھی موجود ہوں گے
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان اپیکس کمیٹی کا پندرہواں اجلاس، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، نگراں وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم سمیت اعلٰی صوبائی سول و عسکری حکام کی شرکت، بلوچستان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے اقدامات کا جائزہ، بلوچستان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامی حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔
انتخابات کے دوران حساس مقامات پر بحالی امن کے لئے پولیس اور لیویز کی معاونت کے لئے پاک فوج اور ایف سی کے جوان بھی موجود ہوں گے ۔28 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی سامان کی ترسیل روڑ کے ذریعے ہوگی۔8 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی میٹیریل کی ترسیل ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہوگی۔حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب جاری ہے۔پولیس اور لیویز فورس کی تعیناتی کا ابتدائی میزانیہ جاری کردیا گیا۔
نارمل پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی ضروریات کے لئے لئے لائن ڈیپارٹمنٹس، اور ریٹائرڈ سیکورٹی اہکاروں کو طلب کرنے کا فیصلہ، پولیس ایکٹ کے تحت انتخابات کے لئے مختصر المدتی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔الیکشن کے انتظامات کے لئے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز اور پوليس کو فنڈز کا اجراء کردیا گیا۔صوبے میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہیں۔عوام بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم کی اپیکس کمیٹی کے شرکاء کو صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ ،صوبے میں انتخابات کے دوران امن وامان کی بحالی اور رائے دہندگان کے تحفظ کے لئے موثر انتظامی حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ۔

متعلقہ خبریں