کمشنر راولپنڈی، دھاندلی کے الزامات، تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ کو حتمی شکل دے گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا آج آخری اجلاس ہو گا . نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی آج الیکشن کمیشن کورپورٹ پیش کرے گی،راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں .


تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کر لئے ہیں،ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے ہیں .
اس کے علاوہ اس رپورٹ کا حصہ سابق کمشنر راولپنڈی کی دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ بھی ہیں . یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے سترہ فروری کو انتخابی بے ضابطگیوں پرعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں