اسلام آباد
مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ انجن کی تبدیلی کے بعدکراچی پہنچ گیا
کراچی(قدرت روزنامہ)مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ انجن کی تبدیلی کے بعدکراچی پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ 6 مارچ کو مدینہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوا تھا، شدید خرابی کے باعث طیارے نے مسقط ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔طیارے کی بحالی کے لیے پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم ڈیڑھ ہفتے سے مسقط میں تھی، بوئنگ 777 طیارے کے لیے متبادل انجن سی 130 جہاز سے مسقط بھیجا گیا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام دو دن پہلے مکمل ہوگیا تھا، انجن تبدیلی کے بعد بوئنگ 777 کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔