نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب، سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلیے ایم او یو پر دستخط ،پائلٹ پراجیکٹ شروع ہو گیا
وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ پنجاب نئے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہا ہے . سٹیلائٹ انٹرنیٹ سے دوردراز دیہی اور شہری علاقوں کے طلبا ءکو آسانی ہوگی . پاکستان میں تعلیم میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے . حکومت پنجاب طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دے گی اورسٹیلائٹ انٹرنیٹ بھی دیا جائے گا . ڈیجیٹل سکلز سے طلباء کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بننے میں مدد ملے گی . انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے . شیخ احمددلموک المکتوم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے دور دراز علاقوں کے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس میں بھر پور معاونت کی جائے گی . ینگ ٹیلنٹ کی بہتر نشوونما کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سکلز سیکھانے کی ضرورت ہے . پنجاب میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا حصہ بننے پر خوشی ہے . اساتذہ اور طالب علم پلگ اینڈ پلے ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ پر استفادہ کر سکیں گے . One Web Neom کے ساتھ شراکت جاری رکھنے اور اس کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہش مند ہیں . متحدہ عرب امارات کی کمپنی اے ڈی ایم اور ایل ڈی اے کے درمیان پراپرٹی رجسٹریشن آنرشپ تبدیلی اور ڈیجیٹلائزیشن میں اشتراک کار کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے- اس موقع سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری، سیکرٹری انفارمیشن اور دیگر حکام بھی موجود تھے- . .