کچھ ایسی باتیں ہوئیں کہ جس سے احساس ہوا کہ میں نے غلط شخص سے شادی کرلی ہے . پہلے شوہر سے دو بچے 20 سال کی بیٹی علیزہ اور14 سال کا بیٹا اذان ہیں . اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پہلے شوہر نے انہیں پہلی بار شوٹنگ پردیکھا تھا اور دوسری بار منگنی ہوگئی تھی . سن 90 کی دہائی میں ایسے ہی پیار اور شادیاں ہوتی تھیں . پہلی شادی میں مشکلات کے باوجود طلاق سمیت دیگر باتوں سے ڈرتی رہی تاہم پھر فیصلہ کرنا پڑا . نادیہ خان نے کہا کہ معاشرے میں 100 افئیرز چلانے والے اور گناہ کرنے والوں کو تو برداشت کرلیا جاتا ہے لیکن طلاق اور دوسری شادی قابل قبول نہیں ہوتی . نادیہ خان کی پہلی دو شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں جبکہ انہوں نے تیسری شادی جنوری 2021 میں کی تھی . .
کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ 10 منٹ بعد ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ غلط آدمی سے شادی کرلی .
نادیہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلطی کا اندازہ ہونے کے باوجود پہلی شادی 10 سال چلائی .
متعلقہ خبریں