اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری دفاع سے پیر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی . شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا .
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لے کر جمع کروانے کا حکم دیا .
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے خاص طور پر آئی ایس آئی کو نامزد کیا ہے . سیکرٹری دفاع بتائیں احمد فرہاد اسلام آباد سے کیوں اور کیسے لاپتہ ہوئے ؟ آئی ایس آئی اور ایم آئی سے رپورٹس لیکر سیکرٹری دفاع رپورٹ جمع کروائیں .
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ عدالت کو پولیس حکام نے بتایا کہ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے . سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور جیو فنسنگ کی جا رہی ہے . جہاں سے احمد فرہاد لاپتہ ہوئے وہاں سیف سٹی کیمرے نہیں ہیں . قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بھی خطوط لکھ دئیے ہیں