سپارکو حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 30 مئی کو لانچ ہونے والا سیٹلائٹ پندرہ سال کے لیے ہوگا . سیٹلائٹ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے چینی شراکت داری سے تیار کیا جو فائیو جی کوریج کے لیے معاون ثابت ہوگا . سیٹلائٹ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن سرگرمیوں کی کوریج کو بہتر کرے گا . سپارکو کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان ورژن اور مواصلاتی نظام کی بہترفراہمی میں معاون ہوگا . 2026 میں پاکستان کے پہلے سیٹ ون آر کی مدت ختم ہورہی ہے . 2027 میں پاک سیٹ ٹو سیٹلائٹ لانچ کردیا جائے گا . اس وقت مواصلاتی رابطے کے حوالے سے پاکستان کا ایک سیٹلائٹ خلا میں موجود ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان 30 مئی کو چین کی نیشنل سپیس ایجنسی کے تعاون سے اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجا جائے گا .
سپارکو کے زیر اہتمام جدید مواصلاتی سیٹلائٹ کی لانچنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں سیمینار ہوا .
متعلقہ خبریں