اسلام آباد

فیصل کنڈی ہماری اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس سے بھی نہیں نکل سکتے، بیرسٹر سیف


پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں، انکی اتنی حیثیت نہیں کہ وزیراعلی کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کرادیں، وزیراعلی کی نمائندگی کے بغیر ایس ایف آئی سی اجلاس نامکمل تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر نے مفت پبلسٹی کے لئے ویسے ہی بیان داغ دیا، فیصل کریم کنڈی ہماری اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس سے بھی نہیں نکل سکتے، فیصل کریم کنڈی ابھی تک اپنے آپ کو پیپلز پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات سمجھتے ہیں، ان کو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر ہیں۔

متعلقہ خبریں