اسلام آباد
اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں جعلی پولیس اہلکاروں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے میں جعلی پولیس اہلکاروں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق، اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس کی سپر مارکیٹ میں 2 نوسربازوں نے پولیس اہلکار بن کر پولینڈ کی خاتون شہری کو چینکگ کے بہانے روکا اور اس سے نقدی چھین لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان خاتون سے500 پاؤنڈ اور یوروز لےکر فرار ہوگئے۔
دونوں نوسربازوں نے پولیس یونیفارم نہیں پہنا تھا، تھانہ کوہسار پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔