ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے زائد ہوگئی، الیکشن کمیشن


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے . الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ، 4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی .

ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ ایک لاکھ 87 ہزار 683 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہے .
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 اور سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہے . خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264 ہوگئی . بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 50 ہزار 572 ہوگئی . اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 774 ہوگئی .

. .

متعلقہ خبریں