آئی ایم ایف اہداف کا حصول: کے پی حکومت نے مطالبات وفاق کے سامنے رکھ دیے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے آئی ایم ایف اہداف کے حصول کیلئے وفاقی حکومت کے سامنے صوبے کے 2 مطالبات رکھ دیے . مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ کے پی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف اہداف حاصل کرنےکیلئے وفاق 2 کام کرے، وفاق کو 158.14 ارب روپے پن بجلی اور ونڈ فال لیوی جب کہ 144.6 ارب روپے ضم اضلاع کی مد میں جاری کرنے ہوں گے .

انہوں نے کہا کہ 2 سال میں ضم اضلاع کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا، وفاق نے ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے66 ارب روپے رکھے جو ناکافی ہیں . مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاق سستی بجلی کے واجبات بھی ادا نہیں کررہا، صوبہ ایک طرف واجبات کی عدم ادائیگی اور دوسری طرف بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے . . .

متعلقہ خبریں