فیصل آباد میں اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)شریف پورہ میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق ہوگئے . تفصیلات کے مطابق شریف پورہ کے علاقے میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے 4 افراد ابتدائی طبی امداد کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ مزید 3 افراد 8 سالہ ریان ، 30 سالہ راشدہ اور 22 سالہ مکی رضا بعد ازاں زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے دم توڑ گئے، الائیڈ ہسپتال انتظامیہ کے مطا بق جبکہ ہسپتال میں زیر علاج 4 سالہ ایمان فاطمہ اور ایک خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے .

. .

متعلقہ خبریں