پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 80 کے بجائے 70 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 70 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ ترامیم پر اختتامی تقریر میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 80 روپے کرنے کا بجٹ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے۔ حکومت گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ بھی نیچے آ چکا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 9فیصد پر نہیں رہ سکتی اسے 13 فیصد تک لے کرجائیں گے۔
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات ،ٹیکس چوری اور کرپشن کا خاتمہ۔کیا جائیگا۔ نجکاری پلان 2 سے 3 سال کا ہے جس پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں