شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کےحق میں اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی میدان میں آ گئیں، دبنگ بیان جاری کر دیا
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ منشیات کیس کے نام پر آریان خان کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ’منشیات کیس کی آڑ میں شرمناک سیاست کھیلی جا رہی ہے۔‘
Shameful politics being played out.. it’s a young mans life and future they toying with … heartbreaking .
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) October 7, 2021
روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ ’یہ ایک نوجوان کی زندگی اور مستقبل ہے جس کے ساتھ وہ کھیل رہے ہیں۔‘آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست پر ممبئی کی عدالت میں سماعت آج ہوگی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔
این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔تاہم تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کر لیا تھا۔