فن و ثقافت شوبز

آریان خان کی موجودگی اور منشیات پارٹی کی اطلاع پولیس کو دراصل کس نے دی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب بھوپال کے رہائشی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے دو افراد کو اطلاع دی جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) کے حکام نے جہاز پر چھاپہ مارا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر بحث دونوں افراد بی جے پی کے کارکن منیش بھنسوہالی اور جاسوس کرن گوساوی تھے جن کی تھانے میں لی گئی سیلفی آریان خان کے ساتھ وائرل ہوئی تھیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یادیو نامی شخص کا کہنا ہے کہ انھیں پارٹی میں شریک ایک دوست کی جانب سے کروز شپ پر منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے منیش بھنسوہالی کو آگاہ کیا اور پھر این سی بی حکام کی جانب سے کروز شپ پر چھاپہ مارا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک نے کروز شپ ریڈ کے جعلی ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب بھوپال کے رہائشی شخص نے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ آریان خان سمیت دیگر افراد کے پارٹی کے دوران منشیات کے استعمال سے متعلق این سی بی حکام کو الرٹ کیا گیا۔خیال رہے کہ این سی بی نے گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں