کوئٹہ؛ کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودا گرنے سے مزدور جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) مچھ میں کوئلے کی کان کے اندر مٹی کا تودا گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا .
تفصیلات کے مطابق مقامی کول مائن میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد حسین کے نام سے کی گئی .


جاں بحق مزدور ہزارہ ٹاون کوئٹہ کا رہائشی تھا جس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں