.
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں سے کئی اضلاع میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیںحالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 31 افراد زخمی ہوئے جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 89 مکانات مکمل جبکہ 170 کو جزوی نقصان پہنچا ہیںبارشوں کے دوران مجموعی طور پر 1799 افراد متاثر ہوئے ہیں بارشوں سے 17 کلومیٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیںبلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمزکی صورتحال نارمل ہیبلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں . .
متعلقہ خبریں