زیارت میں کئی مقامات پر بادل پھٹ گئے ، شاہراہیں بہہ جانے سے 10 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع زیارت میں مڑہ ڈیلے ایکشن ڈیم میں شگاف پڑنے سے سمیت کئی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا . نجی ٹی وی کے مطابق زیارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ زیارت میں کئی مقامات پر کلاوڈ برسٹ ہوا ہے .

انہوں نے بتایا کہ لنک روڈ زندرہ بہہ جانے سے 10 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے . ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں زیارت، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی سڑک کھلنے کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں