مکہ معظمہ(قدرت روزنامہ) شدید گرمی اور حبس کے بعد مسجد الحرام میں نماز عشا کے وقت اچانک موسم خوشگوار ہوگیا اور باران رحمت برسنے لگی .
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں اُس وقت روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے جب خامہ کعبہ باران رحمت میں بھیگ گیا .
غلاف کعبہ اجلا، شفاف اور مزید نکھر گیا .
خانہ کعبہ کی چھت سے گرنے والے بارش کے پانی سے منظر اور خوبصورت ہوگیا . نمازیوں نے تیز طوفانی بارشوں میں نمازِ عشا ادا کی جب کہ آسمان پر بجلی چمکنے لگی .
نمازیوں نے اطمینان کے ساتھ عبادت کی اور دعاؤں میں باران رحمت پر اپنے رب کے حضور شکرانہ پیش کیا .
موسم بھی خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا .
سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی . جدہ ائیرپورٹ میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا .
متحدہ عرب امارات کے کچھ شہروں سمیت خلیجی ممالک میں بھی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے .