پشین میں بلوزئی چیک ڈیم شگاف پڑنے کے بعد ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے پل اور کئی رابطہ سڑکیں بہا لے گئے . دوسری جانب ہرنائی میں شدید بارشوں اور ریلے سے سروتی حفاظتی بند کئی جگہوں سے ٹوٹ گیا جبکہ ریلوے پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا . ادھر خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 65 ہائی وے کئی مقامات پر سیلاب سے متاثر ہوئی جس سے زیارت، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں پریشان کن صورتحال ہے . . .
قلعہ سیف اللہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقوں میں کلائوڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش نے تباہی مچادی ،مسلسل بارش کی وجہ سے قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقوں میں انتہائی اونچے درجے کے ریلے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات میں داخل ہوگئے جس سے بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا . سیلابی ریلے آبادی میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے .
متعلقہ خبریں