اسپیکر کا پارلیمنٹ لاجز پر چھاپے کا نوٹس، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا اعلان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کر لیا . قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کل رات کے واقعے پر ایکشن لیں گے اور خاموش نہیں رہیں گے، واقعے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا .


سردار ایاز صادق نے کہا کہ بدقسمتی سے جب پارلیمنٹ پر پہلا حملہ ہوا میں ہی اسپیکر تھا، اس کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر اٹیک ہوا .
انہوں نے کہا کہ اسٹینڈ لینا پڑے گا، ساری ویڈیوز منگوالی ہیں، ذمہ دار کا تعین کرنا پڑے گا جبکہ ایف آئی آر بھی کٹوانی پڑی تو کرواؤں گا، نامزد کروں گا .
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان کے پروڈیکشن آڈر جاری کیے جائیں .
بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کو چیمبر میں طلب کرلیا جس پر علی محمد خان، اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، محمود خان اچکزئی اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے .
گزشتہ رات پیش آنے والے واقع پر رہنماؤں کی اسپیکر آفس میں مشاورت ہوئی . اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی تمام داخلی و خارجی راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منگوالی جب کہ علی محمد خان نے بھی گزشتہ روز کے واقع کی تمام فوٹیجز اسپیکر کو فراہم کردیں .
اسییکر چیمبر میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں پی ٹی آئی کے ارکان نے مذاکراتی ٹیم کو گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا .
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئی جی اسلام، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں