بلوچستان

ناراض گروپ اب پارٹی کو بھی متاثر کررہا ہے، جام کمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ناراض گروپ حکومت اور اب پارٹی کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں ’بانی‘ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور اس کا دائرہ کار نہیں کہ پارٹی کے صدر کو رکھا یا ہٹایا جائے۔
جام کمال نے کہا کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل منظور کاکڑ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی، قائم مقام کسی واحد شخص نہیں بلکہ ایگزیکٹیو کونسل یا کمیٹی کی جانب سے نامزد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد مضبوط ہے اور کچھ افراد جانتے ہیں ان کے پاس اکثریت نہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سیکریٹری جنرل کے مراسلے میں ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر قرار دیا گیا تھا جام کمال نے خط کو پارٹی آئین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے الیکشن کمیشن کو بطور صدر بی اے پی خط لکھا تھا، انہوں نے خط میں جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کے خط کو پارٹی آئین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں