اداکارہ مایا علی شادی کب کررہی ہیں؟ مداحوں کو آگاہ کردیا


لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا .
خوبرواداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں اداکارہ نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے اور ان کی محبت و خلوص پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا .


دورانِ سیشن ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیاوہ آنے والی پہلی پاکستانی نیٹ فلکس سیریز"جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" کا حصہ ہیں؟،مداح کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ہاں وہ اس سیریز کا حصہ ہیں، جس کی کہانی معروف ناول نگار فرحت اشتیاق کے ناول "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو"پر مبنی ہو گی .
سوال وجواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے مایا علی سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیاتو اداکارہ نے بتایا کہ جب صحیح وقت آئے گا، انشاء اللّٰہ ہو جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں