قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی ہوگئے ہیں . ایس ایچ او قلات حبیب بابئی کے مطابق قلات کے علاقے دشت محمود میں 3 سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں .

حبیب بابئی کے مطابق دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے . دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا . . .

متعلقہ خبریں