اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری


لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے .
ترجمان اے این ایف کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 5 ملزمان کوگرفتار کیا گیا .

اسلام آباد کی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے ایک کلو ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد ہوئی . ملتان میں یونیورسٹٰ کے قریب سے گرفتار کیے گئے ملزم سے 495 گرام چرس برآمد ہوئی . ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا .
دیگر کارروائیوں میں کوہاٹ میں الفیصل بس اسٹینڈ پر ملزم کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ٹونمی موڑ ڈیرہ غازی خان کے قریب 2 ملزمان سے ایک کلو 200 گرام آئس برآمد ہوئی . گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں