مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا
کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے .
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے پر آ گئی ہے .
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 4716 روپے کم ہوکر2 لاکھ 28 ہزار 395روپے ہے . دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہوکر 2552 ڈالر فی اونس ہے .
چاند کی قیمت میں آج کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے ، چاندی 3250 روپے فی تولہ پر برقرار ہے .