پب جی کھیلتے کھیلتے امریکی حسینہ پاکستانی لڑکے کیساتھ شادی کرنے چترال پہنچ گئی
چترال (قدرت روزنامہ)چینی آن لائن گیم پب جی نے ایک اور گھر بسادیا۔ چترال کے 23 سالہ شہاد حسین کی دوستی امریکا کی 18 سالہ فلورز سارہ سے ہوئی۔ اس دوستی کو دونوں نے ازدواجی رشتے میں بدل لیا۔ فلورز سارہ نے پاکستان پہنچ کر شہاد حسین سے شادی کرلی۔
نکاح کی تقریب چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے نکاح پڑھایا۔ نکاح لڑکی کی رضامندی سے ہوا اور نکاح کی تقریب میں اس کی والدہ بھی شریک تھیں۔ فلورز سارہ کا نام بدلنے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ سارہ اسلامی نام ہے۔
چترال کے علاقے مروئی کے باشندے رئیس الدین نے بتایا کہ شہاد حسین اور فلورز سارہ کی دوسری تین سال پرانی ہے۔ سارہ نے اپنی والدہ سے بات کی اور ان کی رضامندی سے نکاح کیا ہے۔
شادی کی تقریب مقامی روایتی انداز سے منعقد کی گئی۔ لڑکی کو روایتی عروسی جوڑا پہنایا گیا جبکہ اُس کی والدہ بھی مقامی لباس میں تقریب کے لیے تیار کیا گیا۔ اس تقریب میں دور افتادہ علاقوں کی خواتین نے بھی شرکت کی۔