یونیورسٹیوں کی تنخواہیں وزارت خزانہ نے فنڈز جاری نہیں کئے ،اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹو اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے چیئرمین نذیر احمد لہڑی، جنرل سیکرٹری نعمت اللہ کاکڑ اور کابینہ کیدیگر ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نے 16 اکتوبرکو وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی، ممبران صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان اورتمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی مشترکہ اجلاس میں یونیورسٹی آف بلوچستان سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام اور آفیسران و ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت ادائیگی کیلئے واضح اعلان کیااور صو بائی سیکرٹری فنانس کو ہدایت جاری کئے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام ، آفیسران اور ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز کو ہر صورت میں بروقت ادائیگی یقینی بنایا جائے لیکن بدقسمتی سے ہر مہینے کی تنخواہ اور پینشنز بہت مشکل سے کئی کئی روز کے بعد دی جاتی ہے اور اب تک ماہ نومبر کی تنخواہیں اور پینشنز کی ادائیگی کے لئے صوبائی وزارت خزانہ نے فنڈز جاری نہیں کئے بیان میں صوبے کے وزارت خزانہ کے سیکرٹری فنانس سے پرزور اپیل کیا کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان کے واضح احکامات کے مطابق ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت ادائیگی کرائیں بصورت دیگر ایڈمنسٹریٹو اسٹاف ایسوسی ایشن وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کرکے تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت عدم ادائیگی اور محکمہ خزانہ کی اس بابت غفلت سے آگاہ کریں گے