چین پاکستان تجارتی کانفرنس، نئی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی ملک کی اقتصادی ترقی اور عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔ چین اور پاکستان دونوں ممالک ٹیکنالوجی منتقلی، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔
چین پاکستان تجارتی کانفرنس میں 40 سے زائد چین کاروباری اداروں کے نمائندوں اور 100 سے زائد پاکستانی کاروباری افراد نے شرکت کی۔ شاندونگ (چین) کے کاروباری نمائندوں نے مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں کی مصنوعات کا تعارف پیش کیا۔
پاکستانی کاروباری افراد نے شاندونگ کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، فریقین نے متعدد منصوبوں پر ابتدائی مذاکرات اور تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں توسیع اور تعاون پر زور بھی دیا۔
شاندونگ کے کاروباری اداروں نے 8ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں بھی شرکت کی جو پاک-چین تعاون کے یے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ کیونکہ پاکستان کی ساحلی پٹی آف شور ونڈ انرجی اور قابل تجدید توانائی کے لیے موزوں ہے، وہاں چین کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔