خیبرپختونخوا : پولیو قطرے پلانے انکاری والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم جاری، حکومت کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ۔
صوبے میں رواں سال پولیو کے 18 کیسز سامنے آئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے 9، ٹانک سے 3، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2، 2 کیسز جبکہ ضلع مہمند اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ۔
انسداد پولیو مہم کے دوران صوبہ بھر میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔ پشاور میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے تاہم کرم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی۔